وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے توانائی کا استعفیٰ مسترد کردیا

وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے توانائی کا استعفیٰ مسترد کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپنے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر کا استعفیٰ مسترد کردیا ہے۔

بجلی کا بریک ڈاؤن انسانی غلطی کا نتیجہ تھا، تحقیقاتی رپورٹ

ہم نیوز کو یہ بات انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتائی ہے۔ ذرائع کے مطابق تابش گوہر نے اپنے استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر کی جانب سے پیش کیا جانے والا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ اپنا کام جاری رکھیں۔

بجلی مزید مہنگی ہوگئی

ملک میں 9 جنوری کو اچانک بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا تھا جس کی وجہ سے پورے ملک میں اندھیرا پھیل گیا تھا اور چہ میگوئیوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج ہی وفاقی وزیر برائے توانائی عمرایوب خان نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بجلی کا بریک ڈاؤن کسی تیکنیکی خرابی کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ انسانی غلطی کے سبب ہوا تھا۔

ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن کیوں ہوا؟

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کی نشاندہی ہونے کے بعد چند ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں