وزرا حکومتی فیصلوں کی مکمل اونر شپ لیں، وزیر اعظم

وزرا حکومتی فیصلوں کی مکمل اونر شپ لیں، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیاں عوام کے بہترین مفاد میں ہیں۔ انہوں نے وفاقی وزرا کو ہدایت کی کہ وہ حکومتی فیصلوں کی مکمل اونر شپ لیں۔

بجلی کا بریک ڈاؤن انسانی غلطی کا نتیجہ تھا، تحقیقاتی رپورٹ

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ بات انہوں نے وفاقی وزرا اور مشیران کے ساتھ کی جانے والی بیٹھک میں کی جو کابینہ اجلاس کے بعد کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں وفاقی وزرا اور مشیران نے ملک کی مجموعی سیاسی و سلامتی سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزرا اور مشیران کو حکومتی پالیسیوں کے مطابق وزارتی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایات دیں۔

وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے توانائی کا استعفیٰ مسترد کردیا

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بیٹھک میں وزرا سے کہا کہ حکومتی پالیسیاں عوام کے بہترین مفاد میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں