مذاکرات اور سیاسی تصفیہ ہی افغان تنازع کا واحد حل ہے، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیشہ سے موقف ہے افغان تنازع کا ملٹری حل نہیں بلکہ مذاکرات اور سیاسی تصفیہ ہے۔

انہوں نے یہ بات حزب وحدت اسلامی افغانستان کے لیڈراستاد کریم خلیلی کی ملاقات کے دوران کہی جس میں افغان امن اور باہمی تعلقات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت، معاشی اور عوام کی سطح پر تعلقات مضبوط کریں گے۔

آرمی چیف سے چیئرمین حزب وحدت اسلامی افغانستان کی ملاقات

عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں تنازع کے باعث افغان عوام نے تکالیف برداشت کیں،افغان عوام کے بعد پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہشمند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی چیئرمین حزب وحدت اسلامی افغانستان محمد کریم خلیلی نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران خطے میں امن وامان کی صورتحال اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل میں ہونے والی پیشرفت پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، ترقی کرتا افغانستان پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے۔

وزیراعظم, آرمی چیف ملاقات: سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم


متعلقہ خبریں