نیب سے متعلق اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹا ہوں، سلیم مانڈوی والا

مختلف بینکوں کی جانب سے ایل سیز کھولنے کیلئے اضافی پیسے وصول کرنیکا انکشاف

اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا ہوں۔

سب کام نیب نے کرنا ہے تو کیا دیگر ادارے بند کردیں، سلیم مانڈوی والا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ نیب سے متعلق میرا مؤقف اصولی ہے اور میں اپنے مؤقف پر قائم ہوں۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نیب معاملے سے پیچھے ہٹنے سے متعلق خبریں بے بنیاد اورمن گھڑت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی متفقہ قرارداد اور میری تحریک استحقاق ابھی بھی موجود ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نیب سے متعلق جو معاملہ میں نے اٹھایا ہے اس کو منطقی انجام تک پہنچاؤں گا۔

نیب لوگوں کو خود کشیوں پر مجبور کر رہا ہے، سلیم مانڈوی والا

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے ایک ہفتے قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کسی کے کنٹرول میں نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسے لگام دینے کی ضرورت ہے۔ ان کا الزام تھا کہ یہ لوگوں کو خود کشیوں پر مجبور کررہے ہیں۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا تھا کہ نیب کی حراست میں لوگ مرے۔ انہوں نے کہا تھا کہ نوٹسز کے ذریعے لوگوں کو بدنام کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کام غلط ہیں تو سزائیں دیں مگر پگڑیاں اچھالنا بند کردیں۔

سینیٹ کمیٹی میں چیئرمین نیب نہ آئے تو وارنٹ جاری ہوں گے، سلیم مانڈوی والا

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے 20 دسمبر کو لاہور میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے واضح طور پر کہا تھا کہ سینیٹ کمیٹی میں چیئرمین نیب نہ آئے تو وارنٹ جاری ہوں گے۔


متعلقہ خبریں