اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 3 ماہ کی توسیع


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 3 ماہ کی توسیع کر دی گئی۔

وزارت داخلہ نے رینجرز کی اسلام آباد میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق رینجرز پولیس کے ساتھ اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں انجام دے گی۔

کراچی کا امن بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘کیلئے بوکھلاہٹ کا باعث ہے،ڈی جی رینجرز سندھ

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں رینجرز کے 2500 اہلکار خدمات انجام دیں گے۔ رینجرز اسلام آباد پولیس کی سیکیورٹی معاملات میں معاونت کرے گی۔

خیال رہے کہ رینجرز 2014 سے اسلام آباد میں تعینات ہے۔


متعلقہ خبریں