پاکستان میں کرپشن سے متعلق معاملات بےنقاب کرنے پر خوشی ہے،  سربراہ براڈ شیٹ


اسلام آباد: براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف میری طویل جنگ ہے، پاکستان میں کرپشن سے متعلق معاملات بےنقاب کرنے پر خوشی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خود کو نوازشریف کا رشتہ دار ظاہر کرنے والے نےنوازشریف سے بات کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ نوازشریف کے مبینہ رشتہ دار کی ان کے ساتھ تصاویر بھی تھیں۔

براڈشیٹ کیس میں نقصان کے ذمہ داروں کا تعین کر رہے ہیں، شہزاد اکبر

کاوے موسوی نے کہا کہ کرپشن کے خلاف میرے اقدامات کو سبوتاژ کیا گیا، افسوس ہے میری کاوشوں سے پاکستان کو فائدہ نہ ہو سکا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھ سے نوازشریف سے متعلق حال ہی میں سوال ہوا اس لیے میں نے انہیں بےنقاب کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شریف فیملی کے وکلا سے کبھی کوئی رابطہ نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر نیب اور شہزاد اکبر کی کارکردگی سے متاثر نہیں ہوا۔


متعلقہ خبریں