پاکستان میں کورونا سے مزید55 اموات

پاکستان میں کورونا

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید55 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 10ہزار772 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق24 گھنٹوں میں کورونا کے 2ہزار123نئےکیسز سامنےآئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد5لاکھ 8ہزار824 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کورونا4 لاکھ64 ہزار950 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد33ہزار سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین میں وقت لگے گا،تیسری لہر سے بچیں، اسدعمر

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 39 ہزار462، خیبر پختونخوا میں62 ہزار18، سندھ 2 لاکھ 28 ہزار949، پنجاب ایک لاکھ 46 ہزار525، بلوچستان18 ہزار467، آزاد کشمیر 8 ہزار521 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار323 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار730، خیبرپختونخوا ایک ہزار748، اسلام آباد447، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 188 اور آزاد کشمیر میں 235 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پہلے50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 5.92 فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا ویکسین لگانے کیلئے ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن کافیصلہ

حیدرآباد میں شرح 8.79 فیصد، سوات 7.89، آزاد جموں کشمیر2.14، بلوچستان 4.95،اسلام آباد3.98، خیبرپختونخوا5.87، پنجاب4.44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8.40 فیصد ہے۔

قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کر دی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی۔ دونوں شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی قسم کے چار مشکوک مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ چاروں کے ٹیسٹ  لے کر  این آئی ایچ بھجوا دیے ہیں۔


متعلقہ خبریں