امریکی صدرکی تقریب حلف برداری میں بلاول اور آصف زرداری مدعو


نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری کو مدعو کیا گیا ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو امریکی نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری سے ایک روز قبل امریکہ پہنچیں گے۔

نومنتخب امریکی صدر جوبائیدن کی حلف برداری کی تقریب بیس جنوری کو ہوگی۔ بلاول بھٹو انیس سے بائیس جنوری تک امریکہ میں قیام کریں گے۔

پیپلزپارٹی کا دعویٰ ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر پاکستان آصف زرداری کو دعوت نامے موصول ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جوبائیڈن کوہلال پاکستان کا ایوارڈ کیوں ملا؟

سابق صدر آصف زرداری نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث، تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدرجوبائیڈن نے2008 اور2011 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جب پیپلزپارٹی اقتدار میں تھی۔

نومنتخب امریکی صدر نے 2011 میں اس وقت کے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقاتیں کی تھیں۔

سال2008 جوبائیڈن نے پاکستان کیلئے اربوں ڈالر کی امداد کا پیکج تیار کیا۔ اسی سال انہیں پاکستان کی مسلسل حمایت پر ہلال پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہوں نے پاکستان کیلئے1.5 بلین ڈالر غیر فوجی امداد کی حمایت کی تھی۔

 


متعلقہ خبریں