ویڈیو گیمز کھیلنے والے بھی کھلاڑی شمارہوں گے

خیبر پختونخوا میں ویڈیو گیمنگ انڈسٹری کو فروغ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ویڈیوزگیمزکو باقاعدہ اسپورٹس کا درجہ دینےکا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد ویڈیو گیمز کھیلنے والے بھی کھلاڑی شمارہوں گے۔

وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اس سلسلے میں اہم اجلاس بلا لیا ہے جس میں تفصیلات طے ہوں گی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری آج ویڈیو گیمز سے متعلق ایک مفاہمتی یاداشت پردستخط بھی کریں گے۔ پی ایس ایل اور دیگر گیمز کے بڑے ایونٹس کی طرح ویڈیوگیمزکے بھی بڑے ایونٹ منعقد ہوں گے۔

حکومت ریجن کی سطح پر ٹیمیں بنا کر ویڈیو گیمز کے ٹورنامنٹس کروائے گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ12 پندرہ سال میں اگر آپ ڈرائیور لیس گاڑیوں کی طرگ گئے تو ہزاروں ڈرائیور جابلس ہوجائیں گے لیکن ہزاروں ڈیٹا انجینرز کے لیے بھی جاب کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم الیکٹرک گاڑیوں کی مرمت کے حوالے سے لوگوں کو تربیت دیں گے۔ ہمیں متبادل مارکیٹس کوذہن میں رکھنا ہے۔

الیکٹرک گاڑیاں آنے کے بعد ہزاروں لوگ بےروزگارہوجائیں گے، لوگوں کوالیکٹرک گاڑیاں ٹھیک کرنے کی تربیت دینی چاہیے، انجن ٹھیک کرنے والوں الیکٹرک کار ٹھیک کرنے کی تربیت لینی چاہیے۔

وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ ڈاکٹرز کے اب دس پندرہ سال ہیں اس کے بعد آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے ڈاکٹرز کا رہنا مشکل ہوجائے گا۔ جدید ڈاکٹر موجودہ ڈاکٹر سے ہزار گنا زیادہ موثر ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے شعبوں میں آرٹیفیشل انٹیلجنس جدت لیکر آئے گی۔ لیکن ہمیں ہزاروں ڈیٹا انجنیرز درکار ہوں گے۔


متعلقہ خبریں