گوجرانوالہ:چڑے اور بٹیروں کے نام پر حرام پرندے کھلانے والا گروہ گرفتار

گوجرانوالہ:چڑے اور بٹیروں کے نام پر حرام پرندے کھلانے والا گروہ گرفتار

فوٹو: ہم نیوز


گوجرانوالہ میں محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے چڑے اور بٹیروں کے نام پر حرام پرندوں کا گوشت کھلانے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق یہ گروہ ملتان، رحیم یار خان اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں حرام پرندوں کا شکار کرتا تھا۔

وائلڈ لائف انسپکٹر طالب حسین نے بتایا کہ گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان سے حرام پرندوں کا گوشت اور ذبح شدہ پرندے برآمد کر لئے گئے ہیں۔

ملزمان صرافہ بازار میں چڑوں بٹیروں کے نام سے دکان چلا رہے تھے۔ شہریوں کو چڑوں بٹیروں کے نام پر شارک اور دیگر حرام جانور کھلا رہے تھے۔

انسپکٹر طالب حسین نے بتایا کہ گوجرانوالہ ملزمان کا تعلق حرام پرندوں کا کاروبار کرنیوالے گروہ سے ہے۔ ملزمان میں حق علی، حیدر اور عبدالمنان شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی جاری ہے۔

 


متعلقہ خبریں