موڈیز نے پاکستان کا بینکنگ آؤٹ لک مستحکم قرار دے دیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ’موڈیز‘ نے پاکستان کا بینکنگ آؤٹ لک مستحکم قرار دے دیا۔

موڈیز کی رپورٹ کے مطابق کورونا صورتحال کے باوجود بنکاری سیکٹر میں لکویڈٹی بہتر ہے، پاکستان میں بنکاری نظام میں ترقی کے امکان خوش آئند ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2021 میں پاکستانی معاشی ترقی 1.5 فیصد رہے گی، پاکستان کی معاشی سرگرمیاں کورونا سے پہلے کی سطح پر برقرار رہیں گی۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی 5 سے7 فیصد رہے گی۔


متعلقہ خبریں