نیب کو مبارکباد: شکر ہے، ریفرنس تو دائر کیا، سلیم مانڈوی والا

ایف بی آر کے پاس پوائنٹ آف سیل مشینوں کی نگرانی کا نظام نہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے ریفرنس پرنیب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکر ہے کہ میرے بیانات کے بعد نیب نے ریفرنس تو دائر کیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کیخلاف نیب ریفرنس دائر

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے الزام عائد کیا کہ نیب اتنے عرصے سے جھوٹے الزامات پر ٹرائل کررہا تھا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے واضح طور پر کہا کہ عدالت میں اپنا دفاع کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں اور رہوں گا۔

ہم نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ہے۔

نیب سے متعلق اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹا ہوں، سلیم مانڈوی والا

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ سلیم مانڈوی والا کو کڈنی ہلز پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں باقاعدہ ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

سلیم مانڈوی والا پر سرکاری پلاٹس عبدالغنی مجید کو بیچنے میں اعجاز ہارون کی سہولت کاری کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے ندیم مانڈوی والا،اعجاز ہارون، عبدالغنی مجید اور مبینہ بے نامی طارق محمود کو بھی ملزم کے طور پرنامزد کیا ہے۔

نیب لوگوں کو خود کشیوں پر مجبور کر رہا ہے، سلیم مانڈوی والا

ہم نیوز کے مطابق نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ اعجاز ہارون کو الاٹمنٹس کے بدلے بھاری رقوم جعلی اکاؤنٹس سے ملی ہیں۔


متعلقہ خبریں