سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

سونا (gold)

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کے مطابق بدھ کے روز فی تولہ سونا 100 روپے اضافےسے 1 لاکھ 13 ہزار 400 روپے کا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونا 86 روپے اضافے سے 97 ہزار 222 روپےکا ہو گیا ہے۔

سونے کی قیمت میں معمولی کمی

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت رجحان رہا۔

بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 169 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 91 پوائنٹس پر بند ہوا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہونے کے بعد  160.35 روپے پر بند ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں