پاکستان،ترکی اور آذربائیجان: مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر غور

پاکستان،ترکی اور آذربائیجان: مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر غور

اسلام آباد: پاکستان، ترکی اور آذربائیجان نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پرغورکیا ہے۔

وزیراعظم سے ترک وزیر خارجہ کی ملاقات: تعلقات پر تبادلہ خیال

ہم نیوز کے مطابق تینوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے پہ غور وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کیا۔

وزارتِ خارجہ میں پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے مابین دوسرے سہ ملکی مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری اورعوامی سطح پر روابط کے فروغ کے لیے مختلف پہلوؤں پرغور و خوص کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان،ترکی اورآذربائیجان کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط بھی کیے ہیں۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس موقع پرکہا کہ سہ ملکی مذاکرات کی میزبانی ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔

ترک وزیر خارجہ کیلئے ہلال پاکستان کا اعزاز

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی عوام ترکی اور آذربائیجان کے روحانی مراکز سے گہرا لگاؤ رکھتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزرائے خارجہ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ظاہر کی گئی۔

وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اسلامی اقدار کے تحفظ کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔ مذاکرات میں افغان امن عمل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ہم نیوز کے مطابق وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بین الافغان مذاکرات کے انعقاد کو سراہتے ہوئے پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف کی گئی۔

پاکستان، ترکی اور آذربائیجان نے کورونا وبا سے نمتنے کے لیے بھی مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

ترک کمپنی کا پنجاب حکومت کیخلاف عدالت سے رجوع

ہم نیوز کے مطابق تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں تجارت، معیشت، تعلیم، صنعت اور توانائی میں تعاون کے فروغ پربھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔


متعلقہ خبریں