وفاقی وزرا  کا مولانا فضل الرحمان پر حج اور عمرہ کوٹہ میں کرپشن کا الزام



اسلام آباد: وفاقی وزرا نے جمعیت علمائے اسلام ف ( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر حج اور عمرہ کوٹہ میں کرپشن کا الزام لگا دیا ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے حج کو بھی معاف نہیں کیا،فرنٹ مین کے ذریعے چار کمپنیاں بنائی گئیں ۔

انہوں نے کہا کہ رؤف ماما کے بعد اب ڈرائیور عبد اللہ کی کہانی ہے ۔ نیٹوسپلائی کے دھندے میں بھی فضل الرحمان ملوث رہے ۔

مراد سعید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمیشہ اسرائیل اور یہودی لابی کی بات کرتے ہیں جب کہ نوازشریف کے دور میں جے یو آئی ف کا رہنما اسرائیل جانے کا اعتراف کرتا ہے۔

جعلی حکومت سے ہم مذاکرات نہیں کر سکتے، مولانا فضل الرحمان

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی سفیر سے خود کو وزیراعظم بنانے کی درخواست کی تھی۔

وزیر مواصلات نے کہا کہ گزشتہ ہفتوں میں مولانا فضل الرحمان کی جائیداد کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، نیب نےجائیدادوں کے حوالے سے نوٹس بھی کیے سوالنامے بھی بھیجے۔

انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان نے کبھی کشمیر کازکی بات ہی نہیں کی ، مولانا نے اسلا م کا نام استعمال کیا۔

اس موقع پر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ نواز دور میں مولانا کی جماعت کا رہنما اسرائیل گیا ۔ مولانا فضل الرحمان نے کبھی کشمیر کازکی بات ہی نہیں کی۔


متعلقہ خبریں