بلیوٹوتھ ہیڈ سیٹ سے لیس فیس ماسک متعارف


امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں سجے دنیا کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی میلے میں بلیوٹوتھ ہیڈ سیٹ سے لیس فیس ماسک متعارف کرا دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیناٹون برطانوی کمپنی کے این 95 ماسک کے اندر فون پر بات کرنے کے لیے بلیوٹوتھ ہیڈ سیٹ موجود ہے۔

بھارت:سونے کے ماسک کے بعد ہیروں سے جڑے ماسک بھی تیار ہونے لگے

ماسک میں ایک مائیک اور 2 ایئربڈز موجود ہیں جو ایئرلوپس کے ساتھ منسلک ہیں جب کہ ماسک میں والیوم کنٹرول، پلے اور پوز کے بٹنز بھی موجود ہوں گے۔

فیس ماسک کی کمی کی نشاندہی کیوں کی؟ بھارتی حکومت نے  ڈاکٹر کو پاگلوں کے اسپتال پہنچا دیا

کمپنی کے مطابق ماسک میں نصب بلیوٹوتھ ہیڈ سیٹ بارہ گھنٹے تک کام کر سکتا ہے، جس کے بعد ماسک کو چارج کرنے کی ضرورت ہو گی۔

ماسک کی قیمت آٹھ ہزار پاکستانی روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں