امریکی ایوان نمائندگان: صدر ٹرمپ کے مواخذے کی قرار داد منظور

امریکی ایوان نمائندگان: صدر ٹرمپ کے مواخذے کی قرار داد منظور

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی قرار داد امریکی ایوان نمائندگان نے منظور کرلی ہے۔

امریکی صدرکی تقریب حلف برداری میں بلاول اور آصف زرداری مدعو

ہم نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ قرار داد کے حق میں 221 اور مخالفت میں 203 ووٹ ڈالے گئے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر امریکی عوام کو بغاوت پر اکسانے کا الزام ہے۔

امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اس عمل سے غلط روایات جنم لیں گی۔

پارٹی کی اپنے ہی صدر سے بغاوت، ٹرمپ کے مواخذے کا بل منظور

قرارداد ڈیموکریٹک میری لینڈ کے رکن جیمی راکسن نے پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پنس 25 ویں ترمیم کے سیکشن 4 کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ٹرمپ کو نااہل قرار دیں۔

این بی سی نیوز کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں ووٹنگ کے دوران نہ صرف 215 ڈیموکریٹس، نے قرارداد کی حمایت کی بلکہ پانچ ری پبلکنز نے بھی اس کی حمایت کی ہے۔

امریکی قواعد و ضوابط کے مطابق صدر کے خلاف تحریک مواخذہ کے لیے صرف 218 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

بائیڈن کی تقریب حلف برداری والے دن مسلح احتجاج کا خدشہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تحریک مواخذہ دراصل ڈیموکریٹس نے پارلیمنٹ پر گزشتہ دنوں ہونے والے حملے کے بعد لائی گئی ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں ذرائع ابلاغ کے مطابق پانچ افراد کی موت بھی ہو ئی تھی۔

کیپٹل ہل پر ہونے والے حملے کے بعد سے خود متعدد ری پبلکنز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

امریکی تاریخ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ منفرد اعزاز مل گیا ہے کہ ان کے خلاف ایک ہی مدت صدارت میں دو مرتبہ تحریک مواخذہ کی کارروائی کی گئی ہے۔

جوبائیڈن نے ہنگامہ آرائی کو بغاوت قرار دے دیا

مؤقر امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کے لیڈر میک کونیل کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے تحریک مواخذہ کی کارروائی کے لائق کام کیا ہے۔

میک کونیل کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی لازمی ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ کو صدر ٹرمپ کے جال سے نکلنا چاہیے۔

امریکی کانگریس نےجوبائیڈن کی کامیابی کی توثیق کردی

امریکہ کے ممتاز ادارے نے گزشتہ روز اپنے انتباہی پیغام میں کہا تھا کہ ملک کی 50 ریاستوں سمیت واشنگٹن میں مسلح ہنگامہ آرائی و شورش کے خطرات موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں