پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد5لاکھ11ہزار سے بڑھ گئی

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید46 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 10ہزار818 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق24 گھنٹوں میں کورونا کے 3ہزار97نئےکیسز سامنےآئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد5لاکھ 11ہزار921 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کورونا4 لاکھ67 ہزار234 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد33ہزار869 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین میں وقت لگے گا،تیسری لہر سے بچیں، اسدعمر

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 39 ہزار624، خیبرپختونخوامیں62 ہزار377، سندھ 2 لاکھ 30 ہزار718، پنجاب ایک لاکھ 47 ہزار292، بلوچستان18 ہزار488، آزاد کشمیر 8 ہزار540 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار348 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار744، خیبرپختونخوا ایک ہزار752، اسلام آباد449، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 188 اور آزاد کشمیر میں 236 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پہلے50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا ویکسین لگانے کیلئے ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن کافیصلہ

قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کر دی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی۔ دونوں شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی قسم کے چار مشکوک مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ چاروں کے ٹیسٹ  لے کر  این آئی ایچ بھجوا دیے ہیں۔


متعلقہ خبریں