پیٹرول کی قیمت میں 16 جنوری سے مزید اضافے کا امکان

Petrolium price

اسلام آباد:پیٹرول کی قیمت میں 11روپے 95پیسےفی لیٹر اضافے کی تجویز دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 9روپے 57پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے اور16جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے۔

خیال رہے کہ31دسمبر2020 کو بھی پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 31 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 106 روپے اور ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 24 پیسے مقرر کردی گئی تھی۔

اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے اضافہ کی سمری بجھوائی تھی تاہم پیٹرولیم ڈویژن نے دونوں تجاویز مسترد کردیں۔

یکم جنوری 2021 سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن  کے مطابق یکم جنوری سے ایل پی جی کی قیمت میں 15.88 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا۔

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 187.47 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 11.8 کلوگرام  گھریلو سلنڈرکی قیمت 1740.69 روپے ہو گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے  کمرشل سیلنڈر کی قیمت میں 692روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں