سیکیورٹی فورسز کی کارروائی: تین جوان شہید ،دو دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان: میران شاہ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 جوان شہید

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے دو ٹھکانوں پر کارروائی کی ہے۔

دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز حملہ، ایک جوان شہید، 7 زخمی

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں میں دھماکہ خیز مواد بنانے والے ماہر سمیت دو دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

ہم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ کارروائیوں کے دوران ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں تین فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

بلوچستان: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے شہدا میں سپاہی آذیب احمد، ضیاالاسلام اور لانس نائیک عباس خان شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں