جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا


لاہور: جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا ہے۔ اس بات کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کیا ہے۔

مفتی منیب الرحمان کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

ہم نیوز کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ قوم کو ایک چاند اور عید پر متفق کرنے کی کوشش کریں گے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اس ضمن میں کہا کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے پاس بھی جائیں گے۔

فواد چوہدری اور رویت ہلال کمیٹی میں تنازعہ ختم ہونا چاہیے، اسلامی نظریاتی کونسل

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اس حوالے سے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی فنی مہارت لیں گے مگر فیصلہ شریعت کے مطابق کریں گے۔


متعلقہ خبریں