تعلیمی ادارے18 جنوری سے کھولنے کا اعلان



اسلام آباد: وزیرتعلیم نے اعلان کیا کہ پورے ملک میں تعلیمی ادارے18 جنوری سے مرحلہ وار کھولے جائیں گے۔

وزیرتعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ نویں، دسویں، گیارویں اور12 ویں کلاسز کا تعلیمی سلسلہ 18 جنوری کو شروع ہوجائے گا۔

جن کلاسز کا  آغاز25 جنوری کو ہونا تھا اب وہ یکم فروری سے شروع ہوں گی۔ ہائر ایجوکیشن کے تعلیمی ادارے بھی یکم فروری سے کھلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے این اسی اوسی میں دوبارہ ڈیٹا اکھٹا کرکے جائزہ لیاجائے گا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ تعلیم کو جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن حتمی فیصلہ صحت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے سے متعلق تجویز سامنے آگئی

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا ہے کہ طلبہ کی بہبود ہمیشہ اولین ترجیح ہو گی۔

گزشتہ اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ فیصلہ ہوا تھا کہ18 جنوری کو نویں، دسویں، گیارویں اور بارہویں کے طلبہ تعلیمی اداروں میں جا سکیں گے۔

مارچ اور اپریل میں ہونے والے  بورڈز کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ بورڈ کے امتحانات اب مئی اور جون میں ہوں گے۔

اطلاعات ہیں کہ موسم گرما کی تعطیلات بھی اس سال کم ہوں گی۔ خیال رہے کہ کورونا کی تشویشناک صورتحال کے سببب 26 نومبر سے 24 دسمبر تک ملک کے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں