کرپٹ عناصر کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے، وزیراعظم

پاکستان اور چین کے درمیان رشتہ: آل ویدر اسٹریٹجک کو آپریٹو پارٹنر شپ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر ہدایات دی ہیں کہ کرپٹ عناصر کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔

پرانے نظام سے ناجائز فائدہ اٹھانے والے تبدیلی نہیں آنے دیتے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ ہدایت اپنی زیرصدارت گورننس ایکشن میٹرکس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں دی۔ اجلاس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی افسران نے شرکت کی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں شریک حکام نے انتظامی امور کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے تفصیلی طور پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم کی اسامہ ستی کےوالدسےملاقات، تعاون کی یقین دہانی

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے صدارتی خطاب میں کہا کہ فلاحی ریاست میں امیر و غریب کے لیے قانون میں تفریق نہیں ہوتی ہے۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ سزا اور جزا کے نظام کو مضبوط کیے بغیر اصلاحات ممکن نہیں ہیں۔

ابھی تو کرپشن کے انکشافات کاآغاز ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ انتظامی اصلاحات کو معینہ مدت میں عملی جامہ پہنایا جائے۔ انہوں نے واضح طور پر ہدایات دیں کہ کرپٹ عناصر کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔


متعلقہ خبریں