پی آئی اے: چین نے پروازوں پر پابندی عائدکر دی

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے جو پہلے ہی مالی خسارے سے دوچار ہے، کے لیے اب ایک اور بری خبر آگئی ہے۔

پی آئی اے کی تباہی کے پیچھے کون؟

ہم نیوز کے مطابق چین نے پی آئی اے کی تمام پروازوں پر آئندہ تین ہفتوں کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کی چین پہنچنے والی پرواز کے دس مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق چین نے دس مسافروں کا کورونا ٹیسٹ میثبت آنے کے بعد پی آئی اے کی تمام پروازوں پر آئندہ تین ہفتوں کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔

اندرون ملک پروازیں: پی آئی اے نے کرایوں میں بڑی کمی کردی

ہم نیوز کے مطابق چین کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے باعث پی آئی اے نے چین جانے والی تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔

اس سلسلے میں پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کرتا ہے۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام مسافروں کو چین کی منظور شدہ لیبارٹریوں کی رپورٹس کے بعد سفر کی اجازت دی جاتی ہے۔

پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کر دیا

ہم نیوز کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ دو دن قبل پرواز سے چین پہنچنے والے دس مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت ائے تھے جس کے بعد تین ہفتوں کی پابندی عائد کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں