براڈ شیٹ: قومی اسمبلی، قائمہ کمیٹی میں چیئرمین نیب طلب


اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور نے براڈ شیٹ کے امور پر بریفنگ کے لیے چیئرمین نیب کو طلب کرلیا ہے۔

پاکستان میں کرپشن سے متعلق معاملات بےنقاب کرنے پر خوشی ہے،  سربراہ براڈ شیٹ

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس 18 جنوری کی شام چار بجے منعقد ہو گا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین احسان اللہ ٹوانہ کریں گے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے منعقدہ اجلاس میں برطانوی عدالت کی جانب سے نیب کی جانب سے براڈ شیٹ کو پینلٹی کی عدم ادائیگی پر برطانیہ میں پاکستان ہائی کمیشن کے اکاؤنٹ سے 450 کروڑ کی کٹوتی کرنے کے معاملے اوراسی طرح برطانوی عدالت کی نظام آف حیدرآباد کیس میں پاکستان کے 35 ملین پاؤنڈ کے دعوے پر برطانوی عدالت کے انکار پر بریفنگ بھی شامل ہیں۔

وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے سیکرٹری خارجہ، چئیرمین نیب، وزارت خارجہ اور وزارت قانون کے حکام سمیت متعلقہ ماہرین کو بھی ان امور پر بریفنگ کے لیے طلب کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق کمیٹی نے مختلف ممالک اور حکومتوں کے ساتھ معاہدوں، کیسز اور ان میں درپیش امور کو ہینڈل کرنے کے لیے اقدامات پر بھی بریفنگ مانگی ہے۔

براڈشیٹ کیس میں نقصان کے ذمہ داروں کا تعین کر رہے ہیں، شہزاد اکبر

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور،وزارت خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق میں درپیش مشکلات کا بھی جائزہ لے گی۔


متعلقہ خبریں