کورونا وائرس: دنیا میں 20لاکھ سے زائد اموات

کورونا وائرس

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں9 کروڑ35لاکھ33 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 20 لاکھ2 ہزار 407اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ68لاکھ12 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ47 لاکھ18 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 97ہزار994 اموات ہوچکی ہیں اور2 کروڑ38 لاکھ48ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار954 اور ایک کروڑ5 لاکھ 28ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد2 لاکھ7ہزار160اور83 لاکھ26 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 34 لاکھ سے95ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد63 ہزار940 ہے۔

برطانیہ میں32 لاکھ60ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور86ہزار اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں28 لاکھ 51ہزار سے زائد افراد متاثر اور69 ہزار313 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ترکی میں 23 لاکھ 64 ہزار801افراد متاثر اور23 ہزار495 ہلاک ہو چکے ہیں۔  اٹلی میں بھی 23 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ80ہزار848 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں