بل گیٹس امریکا کے سب سے بڑے زمیندار


دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس کا شمار اب امریکا کے بڑے زمینداروں میں بھی ہونے لگا ہے۔

ایک سو چورانوے کھرب روپے کے اثاثوں کے مالک مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اب امریکا میں سب سے زیادہ زمینوں کے بھی مالک بن گئے ہیں۔

فوربز میگزین کے مطابق بل گیٹس نے امریکہ کی مختلف ریاستوں میں دو لاکھ بیالیس ہزار ایکڑ زمین خرید رکھی ہے۔

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس امریکا میں اتنی زمین ہے جتنی کسی اور کے پاس نہیں ہے۔ فوربز کے مطابق دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بل گیٹس نے واشنگٹن، ایریزونا، آرکنساس ، نیبراسکا اور لوزیانا میں دو لاکھ بیالیس ہزار ایکڑ زمین خرید رکھی ہے۔

بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت ایک سو چورانوے کھرب روپے ہے اور انہوں نے امریکا کی 18 ریاستوں میں زمین خرید رکھی ہے۔

ان کی سب سے زیادہ زمین لوزیانا میں69ہزار71 ایکڑ ہے۔ ارکناس میں47ہزار927 اور نبراسکا میں20ہزار588 ایکڑ زمین ہے۔

رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے تمام زمین خود یا کسی فریق کے تعاون سے خریدی ہے۔ زمین کن مقاصد کیلئے استعمال ہورہی ہے اس کےمتعلق فی الحال کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

بل گیٹس امریکا میں سب سے زیادہ زرعی زمین رکھنے والے شخص ہیں جب کہ 100 افراد کی فہرست میں جون میلن سرفہرست ہیں جن کے پاس 22 لاکھ ایکڑ زمین ہے۔ اس زمین جنگلات بھی شامل ہیں۔

نیوز چینل سی این این کے بانی20 لاکھ ایکڑ زمین کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ایمازون کے سی ای او کے پاس بھی 4لاکھ20ہزار ایکڑ زمین ہے اور فہرست میں ان کا نمبر25واں ہے۔

 


متعلقہ خبریں