فلمیں دیکھیں، پیزا کھائیں اور 500 ڈالر کمائیں


امریکی ادارے کی جانب سے ملازمین کو انوکھی پشکش کی گئی ہے کہ فلمیں دیکھیں،  پیزا کھائیں اور 500 ڈالر کمائیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: وہ غذائیں جو آپ کے لیے نقصان کا باعث بن سکتی ہیں

امریکی ویب سائٹ نے اپنی نئی ملازمت کے لیے اشتہار جاری جس میں ملازم کو ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس دیکھنا ہوگا اور ساتھ ساتھ پیزا کھاتے رہنا ہوگا۔

آسامی کا نام پروفیشنل بنج واچر ہے اور اس مختصر مدتی ملازمت کے لیے ملازم کو ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس دیکھنا ہوگا اور ساتھ ساتھ پیزا کھاتے رہنا ہوگا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ امیدوار کو نیٹ فلکس کی کوئی 3 سیریز دیکھنی ہوں گی اور ان کے پلاٹ، ہدایت کاری اور اداکاری پر ریویو پیش کرنا ہوگا جس کے عوض کمپنی انہیں 500 ڈالر تنخواہ ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن کے سبب نیٹ فلکس کے استعمال میں اضافہ

اسی طرح ملازم کو پیزا بھی کھانے کو دئیے جائیں گے اور ملازم کو پیزا کے ذائقے، رنگ اور اجزا وغیرہ کی بنیاد پر اس کا بھی ریویو پیش کرنا ہوگا۔

فلمیں دیکھ کر اور پیزا کھا کر اس کا ریویو کرنے کے لیے ملازم کو 80 ہزار روپے سے زائد تنخواہ دی جائے گی۔  امیدواروں کو کمپنی کی ویب سائٹ www.bonusfinder.com پر جا کر اپلائی کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس نے ایمی نامزدگیوں میں ایچ بی او کا ریکارڈ توڑ دیا

کمپنی کا کہنا ہے کہ نیشنل پیزا ڈے پر جو کہ 09 فروری کو منایا جاتا ہے خوش قسمت بنج واچر کو منتخب کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں