ملائشیا: پی آئی اے کا مسافر طیارہ تحویل میں لے لیاگیا



ملائشیا میں پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے طیارہ تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ پی آئی اے کا طیارہ بوئنگ 777 کوالا لمپور میں تحویل میں لیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ پی آئی اے طیارہ تحویل میں لینے کا ناخوشگوار واقعہ ہوا ہے۔ ہم حکومتی سطح پر اس مسئلے کے حل کےلیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملائیشیا میں عدالتی حکم پر طیارے کو تحویل میں لیا جانا ایک ناخوشگوار صورتحال ہے۔ مسئلے کے احسن حل تک مسافروں کی مناسب دیکھ بھال کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانوی عدالت میں پی آئی اے اورایک پارٹی کا کیس زیر التوا ہے۔ ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ لیزکےواجبات ادا نہ کرنے پرملائشیا میں پی آئی اے کاطیارہ قبضے میں لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائدکر دی

حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کوکولاالمپورسےاسلام آباد پہنچانے کیلئے متبادل انتظامات کرلیے گئے ہیں۔ خلیجی ممالک کی ائیرلائن سے167مسافروں کو رات8بجےاسلام آباد روانہ کیاجائےگا۔

مسافر ہفتےکی صبح اسلام آبادپہنچیں گے۔ کولاالمپورایئرپورٹ پرتمام مسافروں کوسہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ ملائیشیا میں پی آئی اے طیارے کو تحویل میں لینا بڑی بدنامی ہے۔ حکومت کی طرف سے طیارے کے واجبات ادا نہ کرنا شرمناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے قومی ایئر لائن کو رسوا کر رہی ہے۔ وزیر ہوا بازی مجرمانہ غفلت تسلیم کرکے مستعفی ہو جائیں۔


متعلقہ خبریں