ٹام کروز نے کورونا سے لڑنے کیلئے روبوٹس ہائر کر لیے

ٹام کروز نے کورونا سے لڑنے کیلئے روبوٹس ہائر کر لیے

فوٹو: فائل


ہالی وڈ اسٹار ٹام کروز جو کہ اپنے خطرناک اسٹنٹس کے باعث جانے جاتے ہیں نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے روبوٹس ہائر کر لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے پر امریکی کبوتر کو سزائےموت

مشن امپاسبل اسٹار کے ملٹری بیس میں کورونا سے محفوظ اسٹوڈیو کے بعد دبئی میں شوٹنگ کے لیے روبوٹس ڈیوٹی دیں گے۔ ٹام کروز مشن ایمپاسیبل کی شوٹنگ کے لیے جلد دبئی پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ ہالی وڈ کے سپر اسٹار اور معروف ایکشن ہیرو اور فلم ساز ٹام کروز ان دنوں اپنی نئی فلم ‘مشن امپاسیبل 7’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث فلم کی ریلیز پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے  جب کہ ٹام کروز کی جانب سے عملے پر ایس او پیز کے حوالے سے سختی اور تلخ کلامی پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

یہ فلم ٹام کروز کی ایکشن سیریز ‘مشن امپاسیبل’ کی ساتویں فلم ہے اور اس فلم کو 19 نومبر 2021 کو ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے تاہم کورونا کے باعث اسے وقت پر مکمل کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 25 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر ٹام کروز نے نیا ریکارڈ بنا لیا

قبل ازیں ’مشن امپاسبل‘ کی اٹلی میں شوٹنگ کے دوران عملے کے 12 افراد میں کورونا مثبت آنے کے بعدکام روکنا بھی پڑا تھا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹام کروز  فلم کی شوٹنگ جلد ازجلد بلا کسی رکاوٹ کے مکمل کرنا چاہتے ہیں اور  اس کے لیے وہ لاکھوں ڈالرز خرچ کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں