مولانا فضل الرحمان ملک پر رحم کریں، شیخ رشید

مولانا فضل الرحما ن سمیت 20 سیاستدانوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے، شیخ رشید

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ملک پر رحم کریں، پی ڈی ایم کا ملکی مسائل سے کوئی لینا دینا نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈیل ہے نہ ڈھیل ہے، جیسا کرو گے ویسا بھرو گئے، رکاوٹیں نہ لگانے کا مطلب یہ نہیں کہ کھلی چھوٹ دے دی، امن وامان خراب کیا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے جب کہ مولانا آخری پانچ اوور کھیلنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان جس اسمبلی پر  لعنت بھتیجے ہیں اسی کا الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔۔

 


متعلقہ خبریں