ابوظہبی میں ایک ارب درہم مالیت کی منشیات پکڑی گئی


متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست ابوظہبی میں ایک ارب درہم مالیت کی ایک ہزار 41 کلو منشیات پکڑی گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی پولیس نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران 22 ممبران پر مشتمل بین الاقوامی گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گینگ کے 8 افراد منیشات کے ساتھ ساتھ منی لانڈرنگ میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔

ابوظہبی پولیس نے بتایا کہ جیسے ہی اس گینگ اور بڑی تعداد میں منشیات سے متعلق ٹپ موصول ہوئی پولیس نے انہیں پکڑنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی تھی۔

لاہور: منشیات کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ 

اینٹی نارکوٹکس کے ڈائریکٹر کرنل طاہر غریب ال دہری نے بتایا کہ سیکیورٹی پلان سے انکشاف ہوا ہے کہ مختلف گینگز کو باہر کے ممالک سے چلایا جا رہا ہے اور ہر گینگ کو سمگلنگ اور منشیات کے فروخت کے لیے الگ الگ ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ان میں اس ایک گینگ نے منشیات کو اسمگل کرنے کے لیے نیا طریقہ اپنایا ہے۔ گینگ نے کرسٹل ڈرگز کو پانی میں تحلیل کر کے منتقل کرنے کی کوشش کی تھی جسے پولیس نے ناکام بنایا ہے۔


متعلقہ خبریں