جمائما کی نئی فلم: سجل علی اور شبانہ اعظمی جلوہ گر ہونگی

جمائما کی نئی فلم: سجل علی اور شبانہ اعظمی جلوہ گر ہونگی

لندن: وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی اعلان کردہ نئی فلم کی شوٹنگ شروع ہو گئی ہے۔

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما رومانوی کامیڈی فلم بنائیں گی

جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ نئی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع کردی گئی ہے۔


جمائما گولڈ اسمتھ کے مطابق ان کی آنے والی نئی فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل علی کام کریں گی جب کہ ممتاز بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی بھی اپنے فن کے جلوے بکھیریں گی۔

عمران خان ذہن میں رکھیں کہ وہ سیاست میں کیوں آئے؟ جمائما

جمائما گولڈ اسمتھ نے سجل علی اور شبانہ اعظمی کے ناموں کے ساتھ اسٹار کا ایموجی بھی بنایا ہے۔

باز بامگ بوائے کی جانب سے شیئر کردہ ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلم رومانوی اور مزاحیہ ہوگی۔

فلم میں عاصم سی، شیکھر کپور، للی جیمز، ایما تھومپسن، شہزاد اور روب برائیڈون بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے دکھائی دیں گے۔

پاکستان کی ممتاز اداکارہ سجل علی گزشتہ دنوں لندن گئی تھیں تو ملک میں چہ میگوئیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا کہ وہ کسی ہالی ووڈ کے پروجیکٹ کو سائن کرنے کے لیے گئی ہیں مگر ان کی جانب سے مسلسل خاموشی تھی۔

‎کورونا ٹیسٹ میں سست روی، جمائما کی برطانوی حکومت پر کڑی تنقید

جمائما گولڈ اسمتھ نے اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکاروں اور اداکاراؤں کے ناموں کا اعلان کرکے اس خاموشی کو توڑ دیا ہے اور اس بات کی بھی تصدیق کردی ہے کہ سجل علی ہالی ووڈ کی فلم میں جلوہ گر ہونے والی ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز