پاکستان نے واٹس ایپ کی طرز پر اپنی ایپ بنا لی

صارفین کمیونیٹیز فیچر میں ایک سے زائد گروپس کو ایڈ کرسکیں گے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان نے واٹس ایپ کی طرز پر اپنی سوشل میڈیا ایپلی کیشن’’اسمارٹ آفس‘‘بنا لی۔

اس ضمن میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سید امین الحق نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں سرکاری افسران و ملازمین استعمال کریں گے۔

نئی پرائیویسی پالیسی پر واٹس ایپ کے سربراہ کی وضاحت

انہوں نے کہا کہ نئی ایپ تجربات کے مراحل سے گزر رہی ہے توقع ہے کہ جون 2021 تک اسمارٹ آفس کے نام سے ایپلی کیشن لانچ کردیں گے تاہم یہ آزمائشی بنیادوں پر ہو گی۔

واٹس ایپ گروپس کی چیٹ لیک، کمپنی کی پھر وضاحت

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسی طرز کی دوسری ایپلی کیشن کسی دوسرے نام سے عام پاکستانی صارفین کے لیے بھی لانچ کریں گے۔ نئی ایپ کا ڈیٹا کمیونیکیشن اور ریکارڈ مکمل محفوظ ہو گا۔


متعلقہ خبریں