پنجاب پولیس کا امیج بہتر کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

پی ٹی آئی اجلاس کی اندرونی کہانی:مطالبے، برہمی اور تنقید

لاہور: وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئےوسائل بروئے کار لائے جائیں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب پولیس میں اصلاحات اور کارکردگی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پنجاب پولیس کی کارکردگی میں بہتری کیلئے اصلاحات اور اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ پنجاب پولیس کا امیج بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے آپ کو بہت محنت کرنا پڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ تب مطمئن ہوں گے جب یکساں اور قانون کے مطابق سلوک ہو۔

اجتماعی زیادتی کے واقعات، پنجاب پولیس 60 فیصد ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام

انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کے مسائل کے حل میں صرف میرٹ پر عملداری کی جائے،انصاف کی فراہمی کی راہ میں حائل اہلکاروں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

عمران خان نے کہا کہ ماضی میں پولیس میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں جس کا نقصان لوگوں کو اٹھانا پڑا،کوئی قانون سے بالاتر نہیں، پولیس کسی سیاسی اثر و رسوخ کو خاطر میں نہ لائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس افسران جرائم کے خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔


متعلقہ خبریں