این سی او سی: پرائمری سے مڈل تک اسکول یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ

کورونا: 55 فیصد ویکسینیٹد شرح والے علاقوں میں پابندیاں نرم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت نویں سے دسویں جماعت تک تعلیمی ادارے 18 جنوری سے کھولے جائیں گے۔

تعلیمی ادارے18 جنوری سے کھولنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق اس بات کا فیصلہ این سی او سی کے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی کے اجلاس میں کیے جانے والے فیصلے کے تحت پرائمری سے مڈل کلاس تک اسکول یکم فروری سے کھولے جائیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے صبح اعلان کیا تھا کہ پورے ملک میں تعلیمی ادارے18 جنوری سے مرحلہ وار کھولے جائیں گے۔

تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے سے متعلق تجویز سامنے آگئی

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا تھا کہ نویں، دسویں، گیارویں اور12 ویں جماعتوں کا تعلیمی سلسلہ 18 جنوری کو شروع ہوجائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ جن کلاسز کا آغاز25 جنوری کو ہونا تھا وہ اب وہ یکم فروری سے شروع ہوں گی۔

پنجاب کابینہ نے تعلیمی ادارے کھولنے کی منظوری دے دی

سرکاری اعلان کے مطابق ہائر ایجوکیشن کے تعلیمی ادارے بھی یکم فروری سے کھلیں گے۔


متعلقہ خبریں