گوادر بندرگاہ سے علاقائی روابط کو فروغ دینے میں مدد ملے گی،صدر مملکت

نبی کریم ﷺ کی تعلیمات ہمہ گیر اور آفاقی ہیں، صدر مملکت عارف علوی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو سی پیک سے فائدہ ہوگا۔

گوادر سٹی کے اندر 300 میگاواٹ کول پاور پلانٹ کا افتتاح کردیاگیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات اپنی زیرصدارت گوادر پورٹ پر ترقیاتی سرگرمیوں سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں وفاقی وزیرعلی زیدی، مشیر تجارت و سرمایہ کاری رزاق داؤد اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صدارتی خطاب میں کہا کہ گوادر بندرگاہ سے علاقائی روابط کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

گوادر کے ساحل پر سینڈ آرٹ مقابلے کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو سی پیک سے فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ٹرانزٹ ٹریڈ کا علاقائی مرکز بننے میں مدد ملے گی۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو روز گار کے بے پناہ مواقع حاصل ہوں گے۔

اسلام آباد اور گوادر میں چاند رصد گاہیں قائم کرنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت نے صدارتی خطاب میں کہا کہ بلوچستان کے عوام کے لیے معاشرتی اور معاشی خوشحالی آئے گی۔


متعلقہ خبریں