نیپولین کے کمرے کی چابی: نیلام گھر انتظامیہ کو حیران کرگئی

نیپولین کے کمرے کی چابی: نیلام گھر انتظامیہ کو حیران کرگئی

پیرس: فرانس میں دوران انقلاب مہم چلانے والے فوجی رہنما نیپولین بونا پارٹ کے کمرے کی چابی 81 ہزار 900 پاؤنڈز میں نیلام ہو کر انتظامیہ کو حیران کرگئی لیکن یہ بات ثابت ہو گئی کہ نیپولین کی مقبولیت آج بھی برقرار ہے۔

شیکسپیئر کی پہلی کتاب ڈیڑھ ارب سے زائد میں نیلام

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 1800 میں انقلاب فرانس کے دوران مہم چلانے والے فوجی رہنما نیپولین بونا پارٹ جس کمرے میں قیدی کے طور پر ہلاک ہوئے تھے اس کی چابی ایک شہری نے 81 ہزار 900 پاؤنڈز میں خریدی ہے جو نیلام گھر کی انتظامیہ کی جانب سے لگائے جانے والے اندازے سے کم از کم 16 گنا زائد ہے۔

نیپولین بونا پارٹ کے کمرے کی چابی زنگ آلود ہے جس کی وجہ سے نیلام گھر کی انتظامیہ کا اندازہ تھا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تین سے پانچ ہزار پاؤنڈز میں فروخت ہو گی لیکن قیمت اس سے کئی گنا زیادہ ملی ہے۔ نیپولین بونا پارٹ انگریزوں کے قیدی تھے۔

بلیو ایریا نیو وژن، 7 ارب 23 کروڑ روپے مالیت کے چار پلاٹس نیلام

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیلام گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کل گیارہ افراد نے نیپولین بونا پارٹ کے کمرے کی تاریخی چابی خریدنے میں دلچسپی دکھائی تھی اوربولی بھی لگائی تھی۔

تاریخ کے مشہور کردار نیپولین بوناپارٹ کا انتقال 1821 میں ہو تھا۔ انہیں جنوبی ایٹلانٹک کے ایک  جزیرے پرانگریزوں نے قید کیا ہوا تھا۔

نیپولین بونا پارٹ جس جگہ قید میں تھے اس کا نام لانگ ووڈ ہاؤس تھا۔ تاریخی میں اسے محل کہا گیا ہے لیکن نیپولین بونا پارٹ کے لیے وہ محض ایک قید خانہ تھا۔

سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کی باقیات نیلام، خریدار نے ہوش اڑا دیے

خبر رساں ایجنسی کے مطابق پانچ انچ کی چابی کو چارلس ریچرڈ فاکس نامی ایک فوجی جنرل واپس برطانیہ لائے تھے۔


متعلقہ خبریں