چائلڈ کیئر سبسڈی اسکینڈل پر نیدر لینڈز کی حکومت مستعفی


چائلڈ کیئر سبسڈی اسکینڈل پر نیدر لینڈز کی حکومت مستعفی ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  ڈچ حکومت نے شہریوں پر دھوکہ دہی کا غلط الزام لگایا تھا اور دس ہزار سے زائد خاندانوں کو چائلڈ سبسڈی کی رقم واپس کرنے پر مجبور کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز ڈچ وزیر اعظم مارک روٹے نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

وزیراعظم سمیت روسی حکومت مستعفی

مارک روٹے نے کابینہ کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس میں دیگر وزرا جنرل الیکشن سے دو ماہ قبل عہدوں سے استعفی دینے پر غور کریں گے۔

ڈچ وزیراعظم نے اس حوالے سے بادشاہ ولیم الیکسزینڈر کو اپنے استعفے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال روسی وزیراعظم ڈمیٹری میڈویڈیو نے صدر ولادی میر پیوٹن کے خطاب کے بعد اعلان کیا تھا کہ ان کی حکومت مستعفی ہورہی ہے۔

پیوٹن نے وزراء کے استعفے منظور کرتے ہوئے انہیں نئی حکومت آنے تک نگراں حکومت کے طور پر کام کرنے کی ہدایت دی تھی۔


متعلقہ خبریں