پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، مریم نواز حکومت پر برس پڑیں

4 فروری کو استعفوں سے متعلق طریقہ کار طے کریں گے، مریم نواز

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز حکومت پر برس پڑیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ روز مہنگائی کی چکی میں پستے عوام پر ایک نئی قیامت ڈھائی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھ کہ آپ پوچھتے ہیں کہ اپوزیشن کیا چاہتی ہے؟ اپوزیشن عوام کو آپ کے عذاب سے نجات دلانا چاہتی ہیں۔ کیا ہم گھر بیٹھ کر عوام پر آپ کے مظالم دیکھتے رہیں؟

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ ناجائز حکومت کو من مانی نہیں کرنے دیں گے، پی ڈی ایم کی تحریک ملکی نظام بدلنے کیلئے فیصلہ کن معرکہ ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے آئل اینڈ گیس ڈویلمپنٹ اتھارٹی (او جی ڈی سی ایل) کی پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 13 روپے اضافے کی سفارش مسترد کر دی۔

اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے جب کہ ڈیزل 2 روپے 95 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل میں 3 روپے فی لیٹر جب کہ لائٹ ڈیزل 4 روپے 42 پیسے مہنگا کر دیا گیا۔

وزیراعظم کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم اضافے کی ہدایت

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافہ پندرہ روز کے لیے کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے ہو گا۔


متعلقہ خبریں