رانا ثنا اللہ نے 2022 کو الیکشن کا سال قرار دے دیا

فائل فوٹو


لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے 2022 کو الیکشن کا سال قرار دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ اور استعفوں کے ساتھ تحریکِ عدم اعتماد کا بھی آپشن ہے۔ پروپیگنڈا پر قائم حکومت کو ہر قیمت پر گرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ پر جواب جمع کرا دیا ہے۔ تحریک انصاف بھی جواب دے۔ انصاف نہ ہوا تو عوام نہیں مانیں گے۔

فیصلہ کن لانگ مارچ کے بعد استعفوں کا فیصلہ ہو گا، رانا ثنا اللہ

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ فیصلہ کن لانگ مارچ کے بعد استعفوں کا فیصلہ ہو گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) تحریک میں حکومت پرعوامی دباؤ کا سلسلہ جاری رہے گا اور نااہل ٹولے کو اتار کر ملک و قوم کی جان چھڑائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس افسران ان لوگوں کے ملازم بننے کے بجائے فرض ادا کریں میں سی سی پی او لاہورعمر شیخ سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں اور نئے سی سی پی او سے کہتا ہوں قانون اور انصاف کے مطابق کام کریں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک سے عوامی دباؤ میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ ہم استعفے دیں گے اوراسمبلیوں کو تحلیل کیا جائے گا جبکہ فیصلہ کن لانگ مارچ کے بعد استعفوں کا فیصلہ ہو گا۔


متعلقہ خبریں