پی ڈی ایم ٹولے کے استعفے خواب بن گئے، فردوس عاشق

لیپ ٹاپ اسکیم میں کرپشن کا سراغ لگا رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان 

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹولے کے استعفے خواب بن گئے۔ اسلام آباد دھرنا بھی سراب ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راجکماری کی انتشار کی سیاست کو ٹھنڈ لگ چکی ہے، راجکماری اور شہزادے نے ایک بار پھر مولانا سے ہاتھ کر دیا۔

مریم نواز دعوے نہیں استعفوں پر عمل کریں، فردوس عاشق اعوان

قبل ازیں اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفے کی باتیں کرنےوالوں نے استعفے تو نہ دئیے البتہ انکی عقل استعفی دے چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نقومی سلامتی کے اداروں، دوست ممالک اور سی پیک سے متعلق منفی پروپیگنڈا شکست خوردہ PDM کی مسلسل ناکامیوں اور عوام کی جانب سے انکو ملے زخموں کا نتیجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہوسِ اقتدار میں اندھی “ٹوٹی فروٹی” کے رنگوں پر مشتمل “ٹوٹی پھوٹیPDM” فضل الرحمن کی قیادت میں “جھوٹ جھوٹ اور صرف جھوٹ” کو آخری سہارا مانتے ہوئے ملک کے گلی کوچوں میں دربدر رسوائی سمیٹ رہی ہے! د

انہوں نے کہا کہ دنیا پاکستانی معیشت کی معترف جبکہ فضل الرحمن اور اچکزئی افغانستان کے سحر سے نکل نہیں پارہے!


متعلقہ خبریں