وزیراعظم نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کر لیا


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

کابینہ ڈویژن نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ندیم افضل چن کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور کیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ندیم افضل چن وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی روابط تھے۔

ندیم افضل چن نے استعفیٰ جذبات میں دیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ندیم افضل چن بہترین سیاستدان ہیں لیکن انہوں نے استعفیٰ جذبات میں دیا، امید ہے وہ ستعفیٰ واپس لیں گے۔

ہم نیوز پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر آدمی اپنے خیالات کا اظہار کرتا ہے۔ ندیم افضل چن سیدھے سادھے انسان ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کیساتھ کام کرنے والوں کو کوئی شکوہ نہیں ہے۔ ہماری حکومت میں بہت سارے مسائل ہیں۔


متعلقہ خبریں