جے پور فلم فیسٹیول: تین پاکستانی فلمیں شامل

جے پور فلم فیسٹیول: تین پاکستانی فلمیں شامل

اسلام آباد: ایک ایسے وقت میں جب کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات ماضی کی نسبت کشیدہ ہیں، جے پور فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلمیں منتخب کی گئی ہیں۔

جمائما کی نئی فلم: سجل علی اور شبانہ اعظمی جلوہ گر ہونگی

پاکستان کی جن فلموں کو جے پور فلم فیسٹیول کے لیے منتخب کیا گیا ہے ان میں ایک دستاویزی فلم ہے جب کہ دو مختصر دورانیے کی فلمیں ہیں۔

جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق جے پور فلم فیسٹیول کا حصہ بننے والی پاکستانی دستاویز فلم ’Some Lover to Some Beloved‘ میں دراصل عالمی شہرت یافتہ پاکستانی شاعر فیض احمد فیض کی شاعری کو فنون لطیفہ میں استاد کا درجہ رکھنے والے صداکار ضیا محی الدین کی نگاہ سے پیش کیا گیا ہے۔

ڈی ڈبلیو کے مطابق فلم کے ہدایت کارعمر ریاض کا کہنا ہے کہ انہیں اس فلم کا خیال تقریباً دس سال قبل آیا تھا۔ اس وقت وہ حصول تعلیم میں مشغول تھے۔

عمر ریاض کا کہنا ہے کہ فلم دراصل انسانی جذبات و احساسات کی عکاس ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم ایسے جذبات کی عکاس ہے کہ ایک عاشق اپنے محبوب کو حاصل کرنے کی تمنا تو کرتا ہے مگر اس کو حاصل کر نہیں پاتا ہے۔ اسی وجہ سے فلم کا نام کوئی عاشق کسی محبوب سے رکھا گیا ہے۔

جیمز بانڈ کی فلم’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کی ریلیز پھر ملتوی

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق جے پور فلم فیسٹیول میں دو مختصر دورانیے کی فلمیں بھی شامل ہیں جن میں سے ایک کا نام ’A Train Crosses The Dessert‘ اور دوسری کا ’Baadi‘ ہے۔

فلم ‘اے ٹرین کراسس دی ڈیزرٹ‘ کے تخلیق کار اور ہدایت کار راہول اعجاز کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی انہوں نے اس وقت لکھی تھی جب دو سال قبل ان کے بائیس سالہ کزن کا کینسر جیسے موذی مرض کے باعث انتقل ہو گیا تھا۔

سندھی زبان میں بنائی جانے والی 20 منٹ کی فلم گوئٹے انسٹی ٹیوٹ کی مالی مدد سے تیار کی گئی تھی۔

جے پور فلم فیسٹیول میں شریک دوسری پاکستانی دستاویزی فلم باڈی کی ہدایت کارہ ماریہ جاوید ہیں۔ ماریہ جاوید کے مطابق فلم موجودہ زمانے کی ایک نوجوان خاتون کے فطری احساس، جذبات اور اس کے ارد گرد موجود دنیا کے تضاد سے پیدا ہونے والے خوف و اضطراب کی کہانی پر مبنی ہے۔

جے پور فلم فیسٹیول گزشتہ 13 سالوں سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے سبب پہلی مرتبہ اس کا انعقاد آن لائن کیا گیا ہے۔

فلمیں دیکھیں، پیزا کھائیں اور 500 ڈالر کمائیں

جے پور فلم فیسٹیول 15 جنوری 2021 سے 20 جنوری تک جاری رہے گا۔ فلم فیسٹیول میں اس سال تقریبا 100 ممالک کی 240 فلموں کی نمائش کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں