کورونا وائرس: دنیا میں 9 کروڑ 73 لاکھ سے زائد افراد متاثر


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 73 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 20 لاکھ 83 ہزار 257 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 98 لاکھ 48 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 53 لاکھ 74 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 15 ہزار 894 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 49 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 906 اور ایک کروڑ 61 لاکھ سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 12 ہزار 891 اور 86 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 36 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 67 ہزار 220 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسافروں سے کورونا ویکسین لگوانے کا ثبوت نہ مانگیں، عالمی ادارہ صحت

برطانیہ میں 35 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 93 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 29 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 71 ہزار 652 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ترکی میں 24 لاکھ 6 ہزار 216 افراد متاثر اور 24 ہزار 487 ہلاک ہو چکے ہیں۔  اٹلی میں بھی 24 لاکھ 14 ہزار 166 افراد متاثر ہیں جبکہ 83 ہزار 681 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں