ہم ٹی وی، خالص انٹرٹینمنٹ کے 16 سال 



دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر کرتے ہوئے ڈرامہ انڈسٹری کو نئی بلندیوں پر پہنچانے والے نمبر ون انٹرٹینمنٹ چینل ’ہم ٹی وی‘ نے کامیابی کے 16 سال مکمل کر لیے۔

یہ بھی پڑھیں: لکس اسٹائل ایوارڈز 2020 میں ہم ٹی وی کا راج

2005 میں ’ہم ٹی وی‘ نے اس عزم کے ساتھ آغاز لیا کہ ناظرین کو ناصرف اعلیٰ معیار کی تفریح فراہم کرے گا بلکہ سبق آموز کہانیاں بھی ایسے پراثر انداز میں دکھائے گا کہ عوام ان کے ذریعے آسانی سے صحیح اور غلط کے فرق کو پہچان سکیں۔

ہم ٹی وی کے ڈراموں کی عوام میں پذیرائی اور مقبولیت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ’ہم ٹی وی‘ اپنے ناظرین کو کوالٹی انٹرٹینمنٹ فراہم کر رہا ہے۔

ہم انٹرٹینمنٹ کی 16ویں سالگرہ کے موقع پر شام 6 بجے ستاروں سے جھلملاتی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

ہم ٹی وی پر آج شام چھ بجے خصوصی ٹرانسمیشن میں مداحین ملاقات کر سکیں گے سارہ خان، احمد بٹ، حرا مانی، کبریٰ خان، حسن شہریار، میکال ذوالفقار، یمنیٰ زیدی اور دیگر ستاروں سے۔

یہ بھی پڑھیں: 2020 میں نشر ہونے والے ہم ٹی وی کے منفرد ڈرامے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے کئی اداکاروں نے ’ہم ٹی وی‘ کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہم انٹرٹینمنٹ نیٹ ورک کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں