برطانوی وزیر اعظم نے تمام ٹریول کوریڈورز بند کرنے کا اعلان کر دیا

برطانوی وزیر اعظم نے تمام ٹریول کوریڈورز بند کرنے کا اعلان کر دیا

لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے تمام ٹریول کوریڈورز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ پیر کی صبح سے تمام ٹریول کوریڈورز بند کر دیے جائیں گے۔

بورس جانسن نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والوں کو پہلے کورونا منفی ٹیسٹ دکھانا ہو گا اور یہ نئے احکامات 15 فروری تک نافذ رہیں گے۔

گزشتہ روز برطانیہ نے جنوبی امریکہ کے متعدد ممالک کے مسافروں پر سفری پابندیاں عائد کر دی تھی۔

کورونا وائرس: دنیا میں19لاکھ86ہزار سے زائد اموات

ہم نیوز نے برطانوی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانیہ میں حکومت نے یہ فیصلہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد کیا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسافروں سے کورونا ویکسین لگوانے کا ثبوت نہ مانگیں، عالمی ادارہ صحت


متعلقہ خبریں