شیخوپورہ تا گوجرانوالہ دو رویہ سڑک منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

شیخوپورہ تا گوجرانوالہ دو رویہ سڑک منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شیخوپورہ تا گوجرانوالہ دو رویہ سڑک منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ تقریب میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شیخوپورہ گوجرانوالہ دو رویہ سڑک 5 ارب 70 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہو گی جسے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنایا جائے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ شیخوپورہ گوجرانوالہ دو رویہ سڑک کی تعمیر سے نقل و حمل میں بے پناہ آسانیاں پیدا ہوں گی اور روزانہ ہزاروں گاڑیوں کو آمدورفت کی بہترین سہولت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ سے موٹروے ایم 2 اور شیخوپورہ تک تیز اور آسان رسائی ممکن ہو سکے گی جبکہ سڑک کی تعمیر سے دو صنعتی شہر آپس میں منسلک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، مریم نواز حکومت پر برس پڑیں

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شیخوپورہ گوجرانوالہ دو رویہ سڑک بننے سے وقت اور ایندھن کی بھی بچت ہو گی۔


متعلقہ خبریں