بھارت کو سفارتی محاذ پر بڑی سبکی کا سامنا


نئی دہلی: بھارت کو ایک بار پھر سفارتی محاذ پر بڑی سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر عالمی رہنماؤں نے شرکت سے انکار کر دیا اور 55 سال میں پہلی مرتبہ کوئی بھی غیرملکی صدر یا وزیر اعظم تقریب میں شریک نہیں ہو گا۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے انکار کے بعد مودی سرکار نے یوم جمہوریہ پر کسی بھی غیر ملکی رہنما کو مہمان خصوصی کے طور پر نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی پاکستان کیخلاف منصوبہ بندیاں بے نقاب ہو گئیں، وزیر خارجہ

مودی حکومت ہزیمت چھپانے کے لیے کورونا بحران کی آڑ لے رہی ہے۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سمیت متعدد عالمی رہنماوں نے بھارت کے یوم جمہوریہ کی دعوت ٹھکرا دی تھی۔


متعلقہ خبریں