افغان دارالحکومت کابل میں دھماکہ، 2پولیس اہلکار ہلاک

فوٹو: فائل


کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکہ کے باعث 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

قبل ازیں افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی میں بم دھماکے میں 15 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے تھے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکہ صوبہ غزنی کے ضلع گیلان میں عوامی اجتماع کے دوران کیا گیا۔۔

یہ بھی پڑھیں: چیک پوسٹ پر فائرنگ، پاکستان کا افغانستان سےدہشتگردوں کیخلاف کارروائی کامطالبہ

ظاہری طور پر کسی گروپ نے اس بم حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم افغان طالبان اس صوبے میں متحرک ہیں اور غزنی صوبے کے بہت سے علاقوں پر ان کا کنٹرول ہے۔

خیال رہے کہ 2 دسمبر کو افغان حکومت اور طالبان نے امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے عبوری معاہدے کا اعلان کیا تھا۔ 

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان 19 سال میں پہلے تحریری معاہدے میں فریقین نے امن مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔

معاہدے میں مذاکرات کا ایجنڈہ اور فریم ورک طے ہوا تھا۔ معاہدے کے آئندہ مذاکرات میں جنگ بندی پر بات چیت بھی ایجنڈے میں شامل کی گئی تھی۔ طالبان اور افغان حکومت نے معاہدے کی تصدیق کردی تھی۔

خیال رہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے پہلا رابطہ مارچ میں ہوا تھا جس میں تشدد میں کمی لانے سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی تھی۔

دونوں فریقین کے درمیان بات چیت ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوئی تھی جس میں  قطری اور امریکی حکام بھی شریک تھے۔

سفارتی حکام نے کہا تھا کہ دونوں فریقین کے درمیان باضابطہ ملاقات ہونی تھی لیکن کورونا کی وجہ سے ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کرنا پڑا۔

یہ  بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان کا حملہ، 3 اہلکار جاں بحق اور 6 زخمی

ذرائع کے مطابق ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے مذاکرات میں قیدیوں کی رہائی کے لیے ماحول تیار کرنے پر بھی اتفاق ہوا تھا ۔


متعلقہ خبریں